ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل کے 16گرام پنچایت انتخابات کی گنتی جاری :منتخب امیدواروں میں کئی نئے چہرے شامل

بھٹکل کے 16گرام پنچایت انتخابات کی گنتی جاری :منتخب امیدواروں میں کئی نئے چہرے شامل

Wed, 30 Dec 2020 21:23:45    S.O. News Service

بھٹکل:30؍دسمبر (ایس اؤ نیوز)بھٹکل تعلقہ کے 16گرام پنچایتوں کے 284نشستوں  میں سے 17امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہونے اور دو وارڈس کے لئے کوئی پرچہ نامزدگی داخل نہ  کئے جانے کی وجہ سے 263نشستوں کے لئے  گنتی دیر رات تک جاری تھی ۔خیال رہے کہ  ان نشستوں کے لئے  672امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔ رپورٹ لکھے جانے  تک ملی جانکاری کے مطابق بھٹکل تعلقہ کے گرام پنچایتوں میں کانگریس اور بی جےپی  کے حمایتی امیدواروں کے درمیان  مساوی مقابلہ جاری تھا اور کوئی واضح تصویر ابھر کر  سامنے نہیں آئی تھی۔ البتہ اس بات کا پتہ چلا ہے کہ منتخب ہونے والوں میں زیادہ تر نئے چہرے ہیں۔

انتخابات میں جو اہم باتیں سامنے آئی ہیں اُن میں ہاڈولّی گرام پنچایت حدود کے ککوڈ وارڈس سے نارائن مراٹھی نامی امیدوار نے 3ووٹوں سے جیت درج کی ہے جبکہ  کائی کنی گرام پنچایت حدود کے دیوی کان وارڈس سے  سبریش نامی امیدوارنے  230ووٹوں سے جیتنے میں کامیاب ہوئے ہیں ، وسنت نائک ، رما نائک اور رتنا موگیر بھی یہاں کامیاب ہوئےہیں ۔ کونار گرام پنچایت حدود کے ہدلور وارڈس سے ناگپّا گونڈ ا نے 11ووٹوں کے فرق سے جیت درج کی ہے، جبکہ اس پنچایت کے ہڈیل وارڈس سے کولی گونڈا اور  اُدئیے نارائن نائک بھی جیت درج کرنے میں کامیاب ہوئےہیں۔

بیلور  گرام پنچایت حدود کے مارکانڈیشور وارڈس سے گنپتی شنکر نائک نے جیت درج کی ہے ، اُدھر دوڈّا بلسے سے بھئیریا نائک نے 60ووٹوں سے جیت درج کی ہے ،گیتا ناگپا نائک، شری دھر نائک ۔ماولی -2کے ناڈور کیری سے مہیش نائک اور کملاوتی سیتارام دیواڑیگا۔ ہیبلے گرام پنچایت کے نرلیسر وارڈس سے سچن موگیر، سید علی ، ملک صدیق۔ شرالی گرام پنچایت کے کیسو منے وارڈس سے جناردھن دیواڑیگا، ناگراج نارائن دیواڑیگا، چوتھنی سے پونیتی دیواڑیگا ۔منڈلی گرام پنچایت حدود کے چوتھنی سے منگلا ناگیش سوبو ۔ماوین کوروے گرام پنچایت کے تلگوڈ وارڈس سے داس نائک ۔کوپا گرام پنچایت حدود کے اتی بار وارڈس سے ماستی سکرو گونڈ، بیٹکور وارڈس روی داس نائک، ناگما دیوما گونڈ۔ مٹھلی گرام پنچایت میں شیشگری کرشنا نائک، لکشمی نارائن نائک، رجنی وینکٹ رمن نائک، لکشمی گونڈا اور تلاندوارڈس سے گنپتی رام چندر نائک ، دیویا ماستپا نائک، جئے شری منجوناتھ نائک   جیت حاصل کر چکے ہیں۔


Share: